Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارجنٹینا کے نئے صدر کی گرل فرینڈ اور ممکنہ خاتون اول ’فاطمہ فلوریس‘ کون ہیں؟

نومنتخب صدرہاویئر مائیلی کو 'ارجنٹینا کا ڈونلڈ ٹرمپ' کہا جاتا ہے
شائع 12 دسمبر 2023 03:00pm
تصویر: دی سن
تصویر: دی سن

ہاویئر مائیلی کی ارجنٹینا کی صدارت میں آمد کے ساتھ ہی ایک ایسی خاتون ’فاطمہ فلوریس‘ کا نام سامنے آیا جسے سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگ فالو کرتے ہیں۔ وہ ملک کی خاتون اول بن سکتی ہیں“۔

ارجنٹینا کا ڈونلڈ ٹرمپ کہلائے جانے والے نومنتخب صدرہاویئر مائیلی 19 نومبرکو ایک ایسے ملک کے صدر منتخب ہوئے جو زوال پزیر ہے،تاہم انہوں نے اس زوال کے خاتمے کا وعدہ کرلیا ہے، ان کی جیت کے ساتھ ہی ایک خاتون فاطمہ فلوریس بھی میڈیا کی توجہ کا مرکزش بنی ہیں کیونکہ وہ ملک کی ممکنہ ’خاتون اول‘ ہوسکتی ہیں۔

ماہر معاشیات اور مصنف نئے صدر53 سالہ ہاویئر مائیلی کو سابق امریکی صدر کا معترف ہونے کے باعث ’ارجنٹینا کا ڈونلڈ ٹرمپ‘ کہا جاتا ہے۔ فاطمہ فلوریس ان کی گرل فرینڈ ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق 42 سالہ فاطمہ نامور اداکارہ اور ٹی وی اینکر ہونے کے علاوہ نقالی کی صلاحیتیوں کے لیے بھی شہرت رکھتی ہیں ۔

فاطمہ فلورس کی شادی 22 سال کی عمر میں پروڈیوسر نوربرٹو مارکوس سے ہوئی، ان کا اصل نام یوجینیا تھا لیکن انہوں تخلص ’فاطمہ‘ تجویز کیا۔ ایک ماہر تعمیرات اور تاریخ اور جغرافیہ کے استاد کی بیٹی فاطمہ بیونس آئرس کے شمال مغرب میں واقع قصبے اولیووس میں پلی بڑھیں، جہاں ارجنٹائن کے صدور کی سرکاری رہائش گاہ واقع ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق فاطمہ فلوریس اورجیویئر میلے کی ملاقات دسمبر 2022ء میں ایک ٹی وی پروگرام کے موقع پر ہوئی تھی اور چند ماہ بعد دونوں کے رومانوی تعلق کا آغاز ہوا۔

یہ تعلق ارجنٹینا کے صدارتی امیدواروں کی نامزدگی کیلئے پرائمری انتخابات کے ایک ہفتے بعد گذشتہ اگست تک ظاہرنہیں کیا گیا تھا۔ کچھ میڈیا آؤٹ لیٹس نے اس اعلان کے وقت سے متعلق حیرت کا اظہاربھی کیا۔

مکمل رازداری کے بعد فاطمہ پہلی بار انتخابات سے صرف 2 ہفتے قبل عوامی طور پر دکھائی دیں اور اب عوام کو تمام ترتجسس اس بات کا ہے کہ کیا تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے والی فاطمہ فلوریس ارجنٹینا کی غیر معمولی خاتون اول بنیں گی یا نہیں ۔

Argentina

Javier Milei

Argentine

Fatima Florez