Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عورتوں کو بھی کئی شادیوں کی اجازت ہوتی تو۔۔۔۔ خلیل الرحمان قمر متنازع موضوع لے بیٹھے

'مردوں میں یہ ایک مینوفیکچرنگ ڈیفالٹ ہے'
اپ ڈیٹ 12 دسمبر 2023 05:40pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستان کے معروف مصنف خلیل الرحمان قمر نے شادی کیلئے لڑکے اورلڑکی کی رضامندی کو لازمی قراردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر خلیل الرحمان قمر کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس سے مصنف کو شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ وائرل کلپ خلیل الرحمان قمر کے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کا ہے جس میں انہوں نے مرد و خواتین کی فطرت سے متعلق اپنا نکتہ نظر پیش کیا ۔

خلیل الرحمان قمر نے مردوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مردوں کی ایک فطرت ہوتی ہے جہاں وہ ایک یا دو بار محبت کرسکتے ہیں۔ اسلام میں مرد کو چار شادیاں کرنے کی اجازت دی گئی ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’مردوں میں یہ ایک مینوفیکچرنگ ڈیفالٹ ہے، لیکن اگرکسی خاتون کو بھی ایسا کرنے کی اجازت دی گئی ہوتی تو ہم گلیوں میں ڈی این اے میچنگ کلینک کھول کے بیٹھے ہوتے‘۔

نامورمصنف نے خواتین سے متعلق کہا کہ ’ہاں ایک عورت دھوکہ ملنے پرمرد کو چھوڑسکتی ہے لیکن آخرمیں اسے دوبارہ کسی دوسرے مرد کے پاس جانا پڑے گا اور تمام مردوں کی فطرت ایک جیسی ہوتی ہے‘۔

انہوں نے شادی پررضامندی سے متعلق والدین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’شادی اگر لڑکے اور لڑکی کی مرضی سے ہو تو وہ خراب نہیں ہوتی‘۔

خلیل الرحمان قمر اس سے قبل بھی اپنے بلاک بسٹر ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں وفاداری کے موضوع پر تفصیل سے گفتگو کر چکے ہیں۔

Instagram

Viral Video

Interview

Marriage

lifestyle

podcast

Girl

Khalil ur Rehman Qamar

boy