Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سکوک بانڈز کی پہلی نیلامی، 36 ارب روپے سے زائد کی بولیاں منظور

فروری 2024 تک حکومت سکوک بانڈز کی تین نیلامیوں سے 90 ارب روپے حاصل کرے گی
شائع 12 دسمبر 2023 12:44pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ایک سالہ اسلامی بانڈز کی پہلی نیلامی سے 36 ارب روپے سے زائد کی بولیاں منظور کی گئی ہیں۔

اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ کے مطابق ان بانڈز پر کٹ آف رینٹل ریٹ 19.51 فیصد رہا جب کہ بانڈز کی نیلامی کا ہدف 30 ارب روپے تھا، سکوک بانڈز کی نیلامی کے لئے حکومت کو 481 ارب 30 کروڑ روپے کی بولیاں موصول ہوئیں۔

پی ایس ایکس انتظامیہ نے کہا کہ مؤصول ہوئی بولیوں میں سے 36 ارب روپے کی پیش کشیں قبول کی گئی ہیں، نیلامی میں تقریباً 172 سرمایہ کاروں نے حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلے اسلامک سکوک بانڈز کی نیلامی کا آغاز

رواں سال دسمبر سے فروری 2024 تک حکومت سکوک بانڈز کی تین نیلامیوں سے 90 ارب روپے حاصل کرے گی، تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سکوک کی نیلامی نے بانڈ مارکیٹ میں بینکوں کی اجارہ داری ختم کر دی ہے۔

PSX

Pakistan Stock Exchange (PSX)

SUKKUK BONDS