Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کھانے کی 5 عادات جو آپ کی صحت میں مسائل پیدا کرتی ہیں

سبزیوں کے بجائے پروسیسڈ کھانوں کا استعمال سوزش پیدا کرنے کی وجہ بن سکتا ہے
شائع 12 دسمبر 2023 01:17pm
تصویر: این ڈی ٹی وی فوڈ
تصویر: این ڈی ٹی وی فوڈ

طرزِ زندگی کی چند خراب عادات انسانی جسم کو صحت کے متعدد مسائل میں مبتلا کرسکتی ہیں۔ اور جسم کے مجموعی نظام کو شدید متاثرکرتی ہیں۔

یہ عادات نہ صرف دل کی بیماری، ذیابیطس اور گردوں کی بیماری بلکہ انسانی اعضا میں سوزش کی وجہ بھی بن سکتی ہیں۔

اسی لیے صحت مند جسم کیلئے اچھی غذا اورصحت مند طرزِ زندگی انتہائی اہم ہے۔

ذیل میں بتائی گئی عادات انسانی جسم کو کافی حد تک متاثر کرسکتی ہیں۔

پروسیسڈ کھانوں کا استعمال

https://i.aaj.tv/large/2023/12/12123508d2c9f77.webp

غذا میں سبزیوں کے بجائے پروسیسڈ کھانوں کا استعمال سوزش پیدا کرنے کی وجہ بن سکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق پروسیسڈ فوڈز کے زیادہ استعمال کا سوزش کے امکانات سے گہرا تعلق ہے۔

یہ معدے میں موجود صحت مند اورغیرصحت مند جراثیموں کے توازن کے ساتھ گڑبڑ کرکے نظامِ ہاضمہ کو متاثر کرتے ہیں۔

چینی کا زیادہ استعمال

https://i.aaj.tv/large/2023/12/121235552499321.jpg

چینی کا زیادہ استعمال انسانی صحت کیلئے ہر طرح سے نقصاندہ ہے۔ چینی کا استعمال براہ راست دل کی بیماری، ذیابیطس، موٹاپے اور آنتوں کی بیماری سے منسلک ہے۔

سبزیوں کا استعمال نہ کرنا

https://i.aaj.tv/large/2023/12/121236161a0f60a.webp

انسانی جسم کو سب سے زیادہ سبزیوں میں پائے جانے والے فائبر کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال سوزش کے امکانات کو تیزی سے کم کر سکتا ہے۔

پروٹین اور فائبرکی متوازن غذا لینا سوزش کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک بہترین قدم ہے۔

ان میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی سوزش خصوصیات جسم میں سوزش بائیومارکر کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

زیادہ گلوٹین کا استعمال

https://i.aaj.tv/large/2023/12/121236563f16fe6.jpg

گلوٹین(gluten) ایک قسم کا پروٹین ہے جو گندم اور اناج میں پایا جاتا ہے۔ اس پروٹین کا زیادہ استعمال سوزش کا سبب بن سکتا ہے۔

یہ آنتوں کے مسائل یا آٹومیون بیماری کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

کولڈ ڈرنکس کا زیادہ استعمال

https://i.aaj.tv/large/2023/12/12123737cfe8a44.jpg

اگرچہ کبھی کبھار ان مشروبات کو پینا ٹھیک ہے، لیکن حد سے زیادہ ان کولڈ ڈرنکس کا استعمال اعضا میں سوزش کے امکانات کو بڑھا سکتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق اس میں موجود اجزا آنتوں کی سوزش کے ساتھ ساتھ آنتوں کے مائکروبائیوم میں منفی تبدیلیوں سے منسلک ہیں۔

صحت

lifestyle

healthy lifestyle

inflammation

Foods

Eating Habits