Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سال 2023: پاکستان میں کون سی شخصیات گوگل سرچ لسٹ میں چھائی رہیں

گوگل کی جانب سے جاری کی جانے والی اس فہرست میں 8 کیٹیگریز شامل ہوتی ہیں۔
شائع 12 دسمبر 2023 11:47am

گوگل نے سال 2023 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کردی۔

ہرسال گوگل کی جانب سے سال کے آخر میں ایک فہرست جاری کی جاتی ہے جس میں پورا سال مختلف کیٹیگریزکے تحت تلاش کی جانے والی سیلیبرٹیز اور دیگر تفصیلات شامل ہوتی ہیں۔

یہ فہرست پاکستان میں ٹرینڈنگ سرچز سے مرتب کی گئی ہے، 2023 میں پاکستان میں سب سے زیادہ لوگوں نے کرکٹرز اور سوشل میڈیا اسٹارز کو سرچ کیا۔

گوگل کی جانب سے جاری کی جانے والی اس فہرست میں 8 کیٹیگریز شامل ہوتی ہیں۔

ان میں کھیل، تقریبات، خبروں، فلموں اور ٹی وی شوز، شخصیات، کھانے بنانے کی تراکیب، مختلف چیزیں بنانے کی تراکیب اور ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

جانیے کہ پاکستان کی کن شخصیات کو 2023 میں سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

حریم شاہ

حریم شاہ پاکستان کی ایک نامور ٹک ٹاک اسٹار ہیں، وہ اپنے مختلف تنازعات کے سبب سوشل میڈیا پر وائرل رہتی ہیں۔

علیزے سحر

علیزا سحر پاکستانی یوٹیوبر ہیں جو لائف اسٹائل بلاگنگ کی وجہ سے مشہور ہیں۔ انہیں گاؤں کی وی لاگر کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ اس سال علیزہ سحر نے شادی کی ہے جس کے سبب وہ سرخیوں میں رہیں۔

ٹائیگر شروف

ٹائیگر شروف بالی ووڈ کے ایک مقبول اداکار ہیں جو اپنی شاندار اداکاری اور رقص کے لئے جانے جاتے ہیں۔ اداکار کے بھارت اور پاکستان میں لاکھوں مداح ہیں۔

عبد اللہ شفیق

عبد اللہ شفیق پاکستانی بین الاقوامی کرکٹر ہیں جو پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے تمام فارمیٹس میں کھیلتے ہیں۔ وہ پاکستان سُپر لیگ میں لاہور قلندرز کی جانب سے بھی کھیلتے ہیں۔

عثمان خان

عثمان خان ایک شاندار پاکستانی کرکٹر ہیں، انہوں نے گزشتہ پی ایس ایل میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی جانب سے کھیلا تھا۔

انوار الحق کاکڑ

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے انوار حق کاکڑ پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم ہیں جو نگران حکومت کی تشکیل کردہ حکومت کو چارج دیے جانے کے بعد اقتدار میں آئے تھے۔

گلین میکسویل

گلین جیمز میکسویل ایک آسٹریلوی کرکٹر ہیں جنہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز 2012 میں کیا تھا۔ ان کی حالیہ شہرت کا سب سے بڑا دعویٰ آسٹریلیا کے لئے 2023 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں میچ جیتنے والی اننگز کھیلنا تھا۔

شبھمن گل

شبھمن گل ایک نوجوان بھارتی کرکٹر ہیں جو تینوں فارمیٹس میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہیں عالمی کرکٹ کے بہترین بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

سعود شکیل

سعود شکیل ایک نوجوان پاکستانی کرکٹر ہیں، انہوں نے جولائی 2021 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے بین الاقوامی اور ون ڈے ڈیبیو کیا۔ جولائی 2023 میں وہ میزبان کے خلاف سری لنکا میں ٹیسٹ ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے۔

حسیب اللہ خان

حسیب اللہ ایک شاندار پاکستانی کرکٹر ہیں جو ڈومیسٹک کرکٹ میں بلوچستان اور پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے لیے کھیلتے ہیں۔

Hareem Shah

lifestyle

Google Searches

alizeh sehar

Tiger Sheroff

Google 2023

Pakistani Celebrities