ترسیلات زر کا حجم 7 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے) میں سرمایہ کاری بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر تک آر ڈی اے کا حجم 7 ارب ڈالر سے زائد رہا، گزشتہ ماہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 13 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا انفلو ہوا جس کے بعد مجموعی حجم 7 ارب 3 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا جو اکتوبر میں چھ ارب نواسی کروڑ ڈالر تھا۔
ستمبر 2020 کے بعد سے لے کر اب تک سمندرپار پاکستانیوں نے آر ڈی اے کے ذریعہ پاکستان میں مجموعی طور پر 753 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، اکتوبر 2023 میں سمندرپار پاکستانیوں نے آر ڈی اے کے ذریعہ پاکستان میں 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔
مرکزی بینک کے مطابق نومبر میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری 70 لاکھ ڈالر اضافے سے 32 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہی جب کہ اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری کی مالیت دو کروڑ ڈالر بڑھ کر 43 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ نومبر میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد میں 11 ہزار 140 کا اضافہ ہواجس کے بعد اکاؤنٹس کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 40 ہزار 875 ہوگئی ہے
Comments are closed on this story.