Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ناسا کا گمشدہ ’خلائی ٹماٹر‘ 8 ماہ بعد مل گیا، خلا باز کھانے کے الزام سے بری

ٹماٹر کھا جانے کا الزام سہنے والے خلا باز فرینک روبیو ستمبر 2023 میں زمین پرواپس آ ئے تھے
شائع 12 دسمبر 2023 10:56am

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ’ناسا‘ لو 8 ماپ قبل خلا میں گُم ہونے والا ٹماٹر مل گیا جس کے بعد فرینک روبیو نامی خلا باز کو ان الزامات سے چھٹکارا مل گیا ہے کہ یہ ٹماٹر انہون نے کھا لیا تھا۔

ناسا’ کے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے عملے نے تصدیق کی ہے کہ 8 ماہ قبل خلا میں گم ہونے والا ایک انچ کا ٹماٹر بالآخر مل گیا ہے۔ اس سے قبل کہا جارہا تھا کہ خلاباز فرینک روبیو نے خلا میں کاشت کیے جانے والے ٹماٹروں میں سے ایک کھا لیا تھا۔

اسٹیشن کی 25 ویں سالگرہ پر لائیواسٹریم تقریب کے دوران خلابازجیسمین موگبیلی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کہا کہ روبیو کے ہاتھوں گمشدہ ٹماٹر کی باقیات 8 ماہ بعد مل گئی ہیں، اس لیے ہم اپنے دوست پر عائد کیے جانے والے اس الزام کو واپس لیتے ہیں کہ انہوں نے خلا میں اُگائے گئے ٹماٹروں میں سے ایک نوش فرمالیا تھا۔

جیسمین موگبیلی کا کہناتھا کہ ہمارے اچھے دوست فرینک روبیو واپس زمین پر اپنے گھر جا چکے ہیں، انہیں کافی عرصے سے ٹماٹر کھانے کا الزام دیا جارہا ہے لیکن اب بری کرسکتے ہیں کیوں کہ 8 ماہ کی تلاش کے بعد ٹماٹر کی باقیات مل چکی ہیں۔

یہ الزام سہنے والے خلا باز فرینک روبیو ستمبر 2023 میں زمین پرواپس آ ئے تھے، کئی مہینوں سے الزامات کا سامنا کرنے کے باوجود روبیو نے ہمیشہ اس بات کی تردید کی انہوں نے یہ نادر ٹماٹر کھالیا ہے۔

روبیو ن انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس ) کی لائیو اسٹریم کے دوران کہا تھا کہ ’میں نے ٹماٹرکو 25 گھنٹے تلاش کیا لیکن پھر بھی وہ نہیں ملا، میں پُریقین ہوں کہ ٹماٹر کسی نہ کسی وقت مل جائے گا مستقبل میں مجھ پر لگائے جانے والے الزام کا ازالہ ہوجائے گا۔

ناسا کی جانب سے یہ نہیں بتایا کہ 8 ماہ بعد ملنے والا یہ ٹماٹر کہاں اور کس حالت میں ملا تاہم اسے کھانے کی تردید کرنے والے خلا باز فرینک روبیو واضح کرچکے تھے کہ خلائی اسٹیشن پتر نمی کے بادعث اس ٹماٹرکی حالت خراب ہوچکی ہوگی۔

NASA

Frank Rubio

Tomato Mystery