Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹیسٹ سیریز کیلئے آسٹریلیا میں موجود امام الحق اور اہلیہ کی دلکش تصاویر

اس سے قبل محمد حفیظ اور نازیہ کے سیر سپاٹوں کی تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں۔
شائع 12 دسمبر 2023 10:28am
تصویر: انمول محمود/انسٹاگرام
تصویر: انمول محمود/انسٹاگرام

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے کرکٹرامام الحق اور ان کی اہلیہ انمول محمود ان دنوں آسٹریلیا میں ہیں جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے گئی ہے۔

اس جوڑے کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب پسند کیا تھا، اب تازہ ترین تصاویر بھی خاصی وائرل ہیں۔

امام الحق پروفیشنل مصروفیات کے علاوہ اہلیہ کے ہمراہ آسٹریلیا کی سیر بھی کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پرامام الحق اور اہلیہ نے شادی کے بعد ایک دوسرے کے ہمراہ چند دلکش تصاویر اور ویڈیوز شئیر کی ہیں۔

تصاویر اور ویڈیوز میں اس جوڑے کو وہاں کے خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انمول محمود نے ان تصاویرسے قبل بھی امام الحق کے ساتھ شادی کی تقریبات سے چند تصاویر شئیر کی تھیں جس میں دونوں نارنجی رنگ کے ملبوسات میں دیکھے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امام الحق اور انمول محمود کی شادی لاہور میں گزشتہ ماہ ہوئی تھی، شادی کی تقریب میں پاکستان کرکٹرز سمیت کئی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

Instagram

imam ul haq

Australia

Pakistan vs Australia

lifestyle

Pakistani Cricketer

Viral Pictures

Anmol mehmood

newly weds