Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ 414 پوائنٹس کے اضافے سے 66 ہزار 426 پر بند ہوئی
اپ ڈیٹ 12 دسمبر 2023 07:31pm
فوٹو — رائٹرز/ فائل
فوٹو — رائٹرز/ فائل

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت ایک بار پھر کم ہوگئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بھی آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 11پیسے کی کمی آئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 283.78 روپے کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 283 روپے 89 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بھی آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

60 روپے فی لیٹر وصولی بھی ناکافی، پیٹرولیم لیوی مزید بڑھانے کا فیصلہ

روپے کے مقابلے ڈالر پھر مہنگا ہونے لگا

اسٹاک مارکیٹ 414 پوائنٹس کے اضافے سے 66 ہزار 426 پر بند ہوئی۔

پی ایس ایکس میں آج 384 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا،243 کمپنیز کے شیئرز میں اضافہ اور 127کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

PSX

interbank

dollar vs rupee

USD VS PKR

dollar prices

KSE 100 Index

Pakistan Stock Exchange (PSX)