گلابی شرارہ: بھارتی ٹیچر اور طالبات کے پُرجوش ڈانس پر سوشل میڈیا صارفین منقسم
سوشل میڈیا اب اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا نیا اسٹیج بن چکا ہے جہاں شیئرکی جانے والی کسی کی کوئی بھی بات راتوں رات اسے وائرل کروا سکتی ہے۔
بھارت میں بھی ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں پڑھائی کے بجائے ٹیچر اور طالبات ایک پُرجوش پہاڑی دھن پر مگن ہوکر ڈانس کررہے ہیں۔
وائرل کلپ میں اسکول ٹیچر اوران کی طالبات کو ”گلابی شرارا“ پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس نے انٹرنیٹ کو گرما رکھا ہے۔
ویڈیو میں نیلے رنگ کی ساڑی میں ملبوس کاجل نامی ٹیچربچیوں کی رہنمائی کر رہی ہیں ۔
اس گروپ کے جوش وخروش کو صارفین کی جانب سے پسندیدگی کی سند بخشی جارہی ہے۔
تاہم تعریف کرنے والوں کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین کا ایک طبقہ ایسا بھی ہے جنہوں نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی جانب سے ایسے اقدام کی حوصلہ افزائی نہیں کی جانی چاہیئے۔
Comments are closed on this story.