Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی رہنماؤں کے انتخاب میں ہمارا کوئی کردار نہیں، امریکا

سابق ممبران افغان پارلیمنٹ کو کرپشن پر نامزد کرنے کے لیے کارروائی کر رہے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
شائع 12 دسمبر 2023 08:34am
میتھیو ملر۔ فوٹو — فائل
میتھیو ملر۔ فوٹو — فائل

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستانی رہنماؤں کے انتخاب میں امریکا کا کوئی کردار نہیں ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران میتھیو ملر نے کہا کہ تمام معاملات پر حکومت پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے، افغانستان اور پاکستان کے درمیان مختلف مسائل کے سفارتی حل کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاک افغان کے درمیان مسائل کے سفارتی حل میں مصروف ہیں، گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ان میں سے کچھ مخصوص مصروفیات کے خلاصے کی تفصیل بیان کی ہے، اور ہم ایسا کرنا جاری رکھیں گے۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ سابق ممبران افغان پارلیمنٹ کو کرپشن پر نامزد کرنے کے لیے کارروائی کر رہے ہیں، سابق ممبران اوران کے قریبی رشتہ دار امریکا میں داخلے کے لیے نا اہل قرا ردیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک امریکا مذاکرات کیلئے ایک اور امریکی وفد پاکستان پہنچ گیا

جیل ٹرائل میں سابق آرمی چیف اور امریکی سفیر کو بلایا جائے، پی ٹی آئی

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کے بارے میں بہت فکر مند ہے۔

اپنی پریس بریفنگ میں میتھیو ملر نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد سرگرمیوں کے امکان پر میں بہت فکرمند ہیں اور توقع کرتے ہیں طالبان افغانستان کو دہشت گردی کی پناہ گاہ بننے سے روکیں گے۔

afghanistan

United States

afghan taliban

US State Department

Pakistan US relations