Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویڈیو : اداکارہ کنزہ ہاشمی بھی جمال کدو گانے کے بخار میں مبتلا

فلم اینیمل نے کمائی کے نئے ریکارڈز بنالیے
شائع 11 دسمبر 2023 11:52pm

بالی ووڈ فلم ’اینیمل‘ کے مقبول گانے جمال کدو میں بوبی دیول کے ڈانس نے سوشل میڈیا صارفین شوبز شخصیات کو بھی دیوانہ بنادیا ۔

فلم میں بوبی دیول پر فلمایا گیا گانا جمال کودو مقبول ہونے کے بعد سوشل میڈیا ٹرینڈ کا حصہ بن گیا، اس گانے پر عام صارفین ریلز بنا رہے ہیں، تاہم اب ’لارڈ بوبی ڈانس‘ پر اداکاری کنزہ ہاشمی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

مزید پڑھیے

کیا فلم ’اینیمل‘ کا وائرل گانا جمال جمالو ، سنکدر صنم کے گانے کی کاپی ہے؟

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اداکارہ کنزہ ہاشمی اور صبور علی کو دیکھا جاسکتا ہے، صبور ان کے سر پر گلاس رکھتی ہیں اور پھر کنزہ ہاشمی جمال جمالوں گانے پر ڈانس کرتے نظر آتی ہیں۔

یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم اینیمل نے کمائی کے نئے ریکارڈز بناتے ہوئے اب تک تقریباً 660 کروڑ روپے کمالیے ہیں۔

KInza Hashmi

Jamal kadu