Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایکنک نے 372 ارب روپے کے 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

ایکنک نے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی
شائع 11 دسمبر 2023 10:51pm

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے 372 ارب روپے کے 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی، اعلامیے کے مطابق سندھ میں سیلاب سے تباہ شدہ اسکولوں کی بحالی کے منصوبے کی منظوری بھی دی گِئی۔

نگراں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت نیشنل اکنامک کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں 372 ارب روپے مالیت کے 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق پورٹ قاسم تک تھرکول ریلوے منصوبے کی منظوری دی گئی ہے، پورٹ قاسم سے تھر کول تک 53 ارب 72 کروڑ کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں فوڈ سیکیورٹی کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے، خیبرپختونخوا میں فوڈ سیکیورٹی منصوبے کی 25 ارب مالیت منظور کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ سندھ میں سیلاب سے تباہ اسکولوں کی بحالی کے لیے 86 ارب اور خیبر پختونخوا میں پناہ گزینوں کے بچوں کی تعلیم کے لیے 32 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی ہے، پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت 16 ارب روپے اور خیبر پختونخوا میں 24 ارب روپے کا ہیومن کیپیٹل انوسٹمنٹ پروجیکٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں خواتین کو روزگار اسکیم کے لیے 31 ارب کا پراجیکٹ منظور کیا گیا ہے، خواتین کو روزگار اسکیم کے تحت چھوٹے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

ایکنک کے 27 ارب روپے کے پشاور ناردرن بائی پاس پروجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔

مزید پڑھیں

ای سی سی اجلاس: حکومت نے 262 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

پانچ ہزار کے نوٹ پر پابندی عائد نہیں کی جائے گی، وزیر خزانہ

حکومت کا جنوری 2024 سے گیس کی قیمتیں پھر بڑھانے کا فیصلہ

اجلاس میں گریٹر تھل کینال کے لیے 38 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری مؤخرکردی گئی جبکہ سکھربیراج اورگڈو بیراج کی اپ گریڈیشن کے لیے 74 ارب روپے کا منصوبہ منظورکرلیا گیا۔

اسلام آباد

development projects

Economic Coordination Committee

Ecnec

Shamshad Akhtar

Caretaker Finance Minister

Dr Shamshad Akhtar

National Economic Council Executive Committee