Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بالاچ بلوچ کی ہلاکت: بلوچستان ہائیکورٹ کا سی ٹی ڈی کے 4 اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم

بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا
شائع 11 دسمبر 2023 09:55pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

بلوچستان ہائیکورٹ نے تربت میں بالاچ بلوچ کی ہلاکت کے معاملے پر کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) مکران کے 4 اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نذیراحمد لانگو پر مشتمل بینچ نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

حکومت کی پیروی پراسیکوٹر جنرل جہانزیب ناصر نے کی جبکہ بالاچ کے والد مولا بخش کی جانب سے کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ، عمران بلوچ ایڈووکیٹ اور دیگر پیش ہوئے ۔

عدالت نے کہا کہ فیصلے کے اعلان سے پہلے ہمیں آگاہ کیا گیا کہ سیشن کورٹ کے حکم کے مطابق سی ٹی ڈی کے 4 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، یہ بھی بتایا گیا کہ سٹی پولیس اسٹیشن تربت کے انسپیکٹر نور بخش بلوچ کو انویسٹیگیشن آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ بالاچ بلوچ کی گرفتاری اور ہلاکت ان کے والد کی مدعیت میں درج تینوں ایف آئی آر کرائمز برانچ پولیس کے حوالے کی جائیں، ڈی آئی جی کرائمز برانچ پولیس قانون کے مطابق ان ایف آئی آرز کی تحقیقات کے لیے سینئر آفیسروں کی ٹیم تشکیل دیں، فیصلے کے نقول آئی جی پولیس بلوچستان اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو بھیجے جائیں۔

عدالت عالیہ نے کہا کہ منصافانہ تحقیقات کے لیے ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی مکران عادل عامر اور آئی او سی ٹی ڈی عبداللہ کو فوری طور پر معطل کیا جائے، ایس ایچ او سی ٹی ڈی تربت عبدالاحد اور سی ٹی ڈی کے لاک اپ انچارج کو بھی فوری طور پر معطل کیا جائے۔

مزید پڑھیں

بالاچ مولابخش کے قتل کا مقدمہ پولیس افسر اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف درج، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا سربراہ تبدیل

تربت میں سی ٹی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک

درخواست حکومت کی جانب سے سیشن کورٹ کے سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کے خلاف مقدمے کے اندراج کے خلاف دائر کی گئی تھی۔

security forces

CTD

turbat

Balochistan High Court

Balochistan law and order situation

balach baloch

balach mola baksh