Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’اینیمل‘ کی ’بھابھی 2‘ ترپتی ڈمری کے فحش مناظر دیکھ کر ان کے والدین کی کیا حالت تھی؟

اداکارہ نے معاملے پر خاموشی توڑ دی
شائع 11 دسمبر 2023 09:50pm

رواں برس کمائی کے سارے ریکارڈ توڑنے والی بالی ووڈ فلم ”اینیمل“ کی ”بھابھی 2“ ترپتی ڈمری کا کہانی میں چھوٹا لیکن اثر دار کردار ہے۔

ترپتی ڈمری رنبیر کپور کے ساتھ اپنے رومانوی اور غیراخلاقی مناظر عکس بند کرائے جانے کی وجہ سے اس قدر مشہور ہوگئی ہیں کہ سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تاہم اداکارہ کے بولڈ سین پر ان کے والدین کا ردعمل بالکل الگ ہے۔

ترپتی کے والدین نے رنبیر کپور کے ساتھ ان کے بولڈ سین کے بارے میں کیا کہا؟ اداکارہ نے اب اس پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔

اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ بولڈ سین دیکھ کر ان کے والدین حیران رہ گئے تھے۔

اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ان کے والدین نے فلم دیکھی اور ہوشرُبا مناظر دیکھ کر حیران رہ گئے۔

ترپتی کے مطابق ان کے والدین کو یہ سب قبول کرنے میں وقت لگا۔

ترپتی نے بالی ووڈ ہنگامہ کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ میرے والدین صدمے میں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی فلموں میں ایسا نہیں دیکھا اور تم نے ایسا کردیا۔ انہیں یہ بات ہضم ہونے میں وقت لگا، حالانکہ وہ میرے ساتھ نرمی سے پیش آئے۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ تمہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، لیکن کوئی بات نہیں۔ والدین کے طور پر ہم ایسا ہی محسوس کرتے ہیں۔

ترپتی نے مزید کہا کہ میں نے ان سے کہا میں کچھ غلط نہیں کر رہی ہوں۔ یہ میرا کام ہے ۔ جب تک میں آرام دہ اور محفوظ محسوس کرتی ہوں، مجھے ایسا کچھ کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔ میں ایک اداکارہ ہوں اور مجھے کردار کے ساتھ 100 فیصد ایماندار ہونا ہوگا اور میں نے ایسا ہی کیا۔

ترپتی نے پچھلی بار سین کی شوٹنگ کے بارے میں بات کی تھی۔

انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ جب یہ سین شوٹ ہو رہا تھا تو سیٹ پر صرف پانچ لوگوں کو آنے کی اجازت تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ رنبیر بار بار چیک کر رہے تھے کہ میں یہ سین کرنے کیلئے آرام دہ ہوں یا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ بلبل کے ریپ سین کی بات ہو یا اس سین کی، خوش قسمتی سے وہ بار بار مجھ سے پوچھتے رہے کہ میں آرام دہ ہوں یا نہیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی خیال رکھا کہ سیٹ پر ڈائریکٹر سمیت صرف 5 لوگ موجود ہوں۔ ان کے علاوہ کسی کو سیٹ پر آنے کی اجازت نہیں تھی۔

رنبیر کپور کی تعریف کرتے ہوئے ترپتی نے کہا کہ رنبیر کپور ہر پانچ منٹ بعد میری خیریت دریافت کرتے تھے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ چیزیں اہم ہیں۔ لوگ ان چیزوں کے بارے میں حساس ہیں۔

اینیمل کی ریلیز کے بعد ترپتی دیمری کے فالوورز میں اضافہ ہو گیا ہے۔ صرف چند دنوں میں اداکارہ کے فالوورز میں 320 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انسٹاگرام پر پہلے 6 لاکھ لوگ ترپتی کو فالو کرتے تھے، اب ان کے 33 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔ عالیہ بھٹ، نویا نویلی نندا جیسے اسٹار بھی ان کو فالو کرتے ہیں۔

Animal Movie

Tripti Dimri

Bold Scenes

Intimate Scenes