Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول کی منگنی اور شادی کا سوال، آصف زرداری نے کیا جواب دیا؟

بلاول نوجوانوں کا لیڈر ہے ابھی پندرہ سال یوتھ کا نمائندہ رہ سکتا ہے، آصف زرداری
شائع 11 دسمبر 2023 09:23pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

سابق صدر آصف علی زرداری کا بلاول کی منگنی اور کی افواہوں پر کہنا ہے کہ میری جب منگنی ہوئی تھی تو بی بی نے لندن سے پریس ریلیز جاری کی تھی۔

آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں جب میزبان عاصمہ شیرازی سے جب بلاول کی منگی اور شادی کا سوال کیا تو آصف زرداری نے جواب دیا ’اب میں اپنے گھر کی باتیں بھی ٹی وی پر بتاؤں؟‘

انہوں نے اپنےبلاول اور آصفہ کے مستقبل کے حوالے سے کہا کہ بلاول نوجوانوں کا لیڈر ہے ابھی پندرہ سال یوتھ کا نمائندہ رہ سکتا ہے، میری خواہش ہے کہ آصفہ بھٹو الیکشن میں آئیں، آصفہ ابھی ہمارا سوشل میڈیا دیکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول اور آصفہ کا لندن میں رہنے کی وجہ سے لینگویج بیرئیر ہے، بلاول کا وہ لینگیوج بیرئیر ٹوٹ گیا ہے، آصفہ کا باقی ہے۔

Bilawal Bhutto Zardari

Wedding

Engagement