Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آف سپنر ساجد خان نے پرتھ میں پاکستان ٹیم کو جوائن کر لیا

ساجد خان گزشتہ رات کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے تھے، جہاں سے وہ آسٹریلیا پہنچے۔
اپ ڈیٹ 12 دسمبر 2023 05:28pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

ابرار احمد کی جگہ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے جانے والے آف اسپنر ساجد خان نے پرتھ میں ٹیم کو جوائن کرلیا ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ چودہ دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔

ساجد خان گزشتہ رات کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے تھے، جہاں سے وہ آسٹریلیا پہنچے۔

ذرائع کے مطابق ساجد خان کو ابرار احمد کے بیک اپ کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ابرار احمد آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے خلاف 4 روزہ میچ کھیلتے ہوئے پاؤں کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے اور اب وہ پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل پائیں گے۔

مزید پڑھیں

ابراراحمد نے ٹیسٹ ڈیبیو پر 11 وکٹیں لے کر کس کھلاڑی کا ریکارڈ برابر کیا؟

پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچز میں ریکارڈ کیسا ہے؟

دورہ آسٹریلیا پر پاکستان کو شدید دھچکا، ابرار احمد باہر

test series

Pakistan vs Australia

PAK VS AUS

Sajid Khan

abrar ahmed

off spinner