کیا فلم ’اینیمل‘ کا وائرل گانا جمال جمالو ، سنکدر صنم کے گانے کی کاپی ہے؟
گزشتہ دنوں رنبیر کپور اور بوبی دیول کی ریلیز ہونے والی فلم’اینیمل’کی ریکارڈ کامیابی ایک طرف لیکن فلم کے ایک گانے جمال کدو جمالو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے ۔
گانے جمال جمالو کو فلم میں بوبی دیول کی دھماکے دار انٹری کے موقع پر چلایا گیا گیت شاید ہی کسی کے سمجھ آیا ہو لیکن یہ گانا منفرد موسیقی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔
تاہم اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ وائرل گانا در اصل فارسی میں لکھے گئے سالوں پرانے مشہور ایرانی گیت ہے جسے نئے انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ’جمال جمالو کدو‘ کا اصل گیت ایران میں 1950 کی دہائی میں بنایا گیا تھا اور اس وقت سب سے پہلے مذکورہ پارسی لوک گیت کو اسکول کی طالبات نے گایا تھا۔
جمال جمالو کی فارسی میں لکھے گئے اشعار
آﻫﺎى ﺳﻴﺎه زﻧﮕﻰ دﻟﻢ ﻧﮑﻦ ﺧﻮن
واى ﺗﻮ رفتی ﮐﺠﺎ ﻣﻨﻢ ﭼﻮ ﻣﺠﻨﻮن
ﺟﻤﺎل و ﺟﻤﺎﻟﮏ ﺟﻤﺎﻟﻮ ﺟﻤﺎل کدو ﺟﻤﺎل و ﺟﻤﺎﻟﮏ ﺟﻤﺎﻟﻮ ﺟﻤﺎل کدو
دل ﺗﻮ ﻣﺤﺒس ﺳﻴﻨﻪ ﻫﺎى آروم ﻧﻤﻰ ﺷﻴﻨﻪ
ﻫﻞ ﻳﻮﺳﻪ ﻋﻠﻰ اﻟﻴﻮﺳﻪ اﺳﺮار ﻧﻤﻰ ﭘﺮﺳﻪ
آى ﻣﺮﻣﺮ ﺳﻴﻨﻪ ﺑﻠﺮزون ﺑﻠﺮزون ﺑﻠﺮزون
آى ﻗﺮ ﺗﻮ ﮐﻤﺮﺗﻪ ﺑﭽﺮﺧﻮن ﺑﭽﺮﺧﻮن ﺑﭽﺮﺧﻮن
ﺟﻤﺎل و ﺟﻤﺎﻟﮏ ﺟﻤﺎﻟﻮ ﺟﻤﺎل ﻗﺪو ﺟﻤﺎل و ﺟﻤﺎﻟﮏﺟﻤﺎﻟﻮ ﺟﻤﺎل ﻗﺪو
بعد ازاں گانے کو ایران کے متعدد لوک گلوکاروں نے بھی اپنے اپنے انداز میں گایا ۔
جمال جمالو کدو’ کو جدید دور کے ایرانی گلوکاروں نے بھی اپنے اپنے انداز میں گایا ہے، تاہم شروع سے لے کر اب تک جتنے بھی گیت بنائے گئے سب کی دھن پہلے ہی گانے کی طرح رکھی گئی۔
یہاں تک کہ یہ گانا معروف پاکستانی کامیڈین سنکدر صنم کے گائے ہوئے گانے کی بھی کاپی لگتا ہے
سوشل میڈیا پر سنکدر صنم کے 2004 میں بنائے گئے اسٹیج شو کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ جمال جمالو گانا گارہے ۔
نہ صرف گانا بلکہ سوشل میڈیا پر یہ بات بھی سامنے آئی کہ گانے کی ویڈیو میں بوبی دیول کا کیا گیا منفرد ڈانس بھی بھارتی اداکار نانا پٹیکر کے ایک ڈانس سے کاپی کیا گیا ہے
فلم اینیمل میں رنبیر کپور، انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔
Comments are closed on this story.