Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

14 سالہ عراق جنگ میں اتنے بچے نہیں مرے جتنے ایک ماہ کی غزہ جنگ میں مارے گئے، جمائمہ

جمائما کا ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
شائع 11 دسمبر 2023 07:53pm
تصویر: دی نیویارک ٹائمز/ویب سائٹ
تصویر: دی نیویارک ٹائمز/ویب سائٹ

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ 14 سالہ عراق جنگ میں اتنے بچے نہیں مرے جتنے ایک ماہ کی غزہ جنگ میں مارے گئے۔

انہوں نے غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا، ’غزہ میں جتنی تعداد میں بچے مارے جا رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی‘۔

انہوں نے لکھا، ’عراق میں 14 سال (2008-2022) جنگ ہوئی جس میں مارے گئے بچوں کی تعداد غزہ میں ایک ماہ کے دوران مارے گئے بچوں کے مقابلے کم ہے‘۔

جمائما کا کہنا تھا کہ ’بیسویں صدی کے دوران دنیا بھر میں ہونے والے تمام تنازعات کے مقابلے میں (غزہ میں) شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد نمایاں طور پر زیادہ ہے‘۔

آخر میں انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے لکھا، ’فوری جنگ بندی!‘

Jemima Goldsmith

Gaza War