Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلے کے انتخابی نشان کیلئے ایک اور سیاسی جماعت میدان میں آگئی

ہم عوام پاکستان پارٹی نے انتخابی نشان بلے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی
شائع 11 دسمبر 2023 06:12pm

بلے کے انتخابی نشان کے حصول کے لیے ایک اور سیاسی جماعت میدان میں آ گئی۔

ہم عوام پاکستان پارٹی نے انتخابی نشان بلے کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی۔

الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کے انعقاد میں ناکام رہی ہے، بلے کا انتخابی نشان خالی ہے کسی پارٹی کو دیا گیا نہ ہی کسی پارٹی نے مانگا ہے جبکہ تمام رجسٹرڈ جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ ہوچکے ہیں، ہماری جماعت کو ابھی تک کوئی انتخابی نشان الاٹ نہیں ہوا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ بلے کا انتخابی نشان ہم عوام پاکستان پارٹی کو الاٹ کیا جائے۔

درخواست چیئرمین ہم عوام پاکستان پارٹی محمد امجد چوہدری کی طرف سے دائر کی گئی۔

مزید پڑھیں

پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن سے انتخابات میں تاخیر کی درخواستیں مسترد کرنے کا مطابہ

الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیاں چیلنج ہونے لگیں، 2 حلقے کالعدم قرار، 3 پر نظرثانی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا الیکشن کمیشن سے پارٹی سرٹیفکیٹ شائع کرنے کا مطالبہ

ECP

اسلام آباد

Election Commission of Pakistan (ECP)

hum awam pakistan party

happ

Electoral sign bat