Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

مچھر اور ٹینشن دونوں بھگائیں، اس ٹوٹکے سے زندگی آسان بنائیں

خواتین اس ٹوٹکے کی مدد سے باآسانی استفادہ حاصل کرسکتی ہیں
شائع 11 دسمبر 2023 04:14pm

موسمِ سرما جہاں بہت سوں کو بھاتا ہے اور فراغت میں اس موسم کی خاص سوغاتوں سے لطف اٹھایا جاتا ہے وہیں گرمیوں کی طرح یہاں بھی مچھر ناک میں دم کیے رکھتے ہیں۔

سکون میں خلل ڈالنے والے یہ مچھر انسانی صحت کیلئے بھی نقصان دہ ہیں اورمتعدد بیماریوں سے دوچارکرسکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں مچھر اور مکھیوں کو گھروں سے بھگانے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔

یہ طریقہ نیا نہیں بلکہ کافی پہلے سے چلا آرہا ہے اور خاصا آزمودہ بھی ہے۔

خواتین گھرمیں موجود چند چیزوں کے استعمال سے ناک میں دم کردینے والے ان مچھروں سے باآسانی پیچھا چھڑا سکتی ہیں۔

اس کے لیے ایک عدد بڑے سائز کا لیموں یا لائم لیں، اس کو درمیان سے دو حصوں میں کاٹ لیں۔

اس کے بعد آدھے حصے کو نیچے سے تھوڑا کاٹ لیں تاکہ وہ اپنی سطح پربا آسانی ٹھہر سکے۔

اس کے بعد اسی آدھے لیموں کے درمیان میں دائرہ بناکر ایک چھوٹی موم بتی فکس کردیں۔

اب لونگ کے چند دانوں کو لیموں میں لگا دیں، پھر 4 عدد توتھ پکس بھی لگا لیں۔

اس کے بعد لیموں کے دوسرے آدھے حصے کو ان ٹوتھ پکس پر ٹھہراتے ہوئے موم بتی کو جلا دیں۔

اب اسے گھر کے دروازوں اور کھڑکیوں پر رکھ دیں، یہ ٹوٹکہ مچھروں سے بچاؤ میںکافی کارآمد ثابت ہوتا ہے۔

Women

lifestyle

Mosquitoes

Hacks

lifehacks

flies