Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

60 روپے فی لیٹر وصولی بھی ناکافی، پیٹرولیم لیوی مزید بڑھانے کا فیصلہ

آئندہ مالی سال کا پیٹرولیم لیوی ہدف 1065ارب روپے رکھا جائے گا، ذرائع
شائع 11 دسمبر 2023 03:24pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

رواں مالی سال پیٹرولیم لیوی کے ہدف میں 49 ارب روپے کا اضافہ متوقع ہے، اس اضافے کے لیے نیا آرڈیننس لائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں مالی سال لیوی ٹارگٹ میں 49ارب روپےکااضافہ کرتے ہوئے یہ ٹارگٹ 918 ارب روپے تک بڑھایا جائے گا۔ رواں مالی سال میں پیٹرولیم لیوی ٹارگٹ 869ارب روپے ہے

واضح رہے کہ حکومت اس وقت پیٹرول پر 60 روپے فی لیٹر لیوی وصول کر رہی ہے جو قانون کے تحت زیادہ سے زیادہ حد ہے۔ لیوی میں اس سے زائد اضافے کیلئے حکومت کو قانون تبدیل کرنا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس میں 49 ارب روپے کے اضافے کیلئے آرڈیننس لائے جانے کا امکان ہے۔

آئندہ مالی سال کا پیٹرولیم لیوی ہدف 1065ارب روپے رکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق منتخب حکومت سے پہلے لیوی بڑھائی گئی تو آرڈیننس لایا جاسکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کھپت بڑھنےسے918ارب لیوی کاہدف حاصل کیاجاسکتا ہے۔ آئندہ مالی سال فی لٹر پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھائی جا سکتی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ ایم ای ایف پی ڈرافٹ میں ہدف بڑھانے پر متفق ہیں۔

Petroleum Levy