Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلیا میں پاکستانی شائقین کیلئے 2 ’حلال‘ اسٹینڈز قائم

شائقین کو میچ دیکھنے کے دوران چائے، حلال فوڈ اور دیسی کھانے دیے جائیں گے
شائع 11 دسمبر 2023 02:16pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے اچھی خبرسامنے آئی ہے، پاکستانی شائقین کیلئے پرتھ اسٹیڈیم میں حلال جگہ مختص کردی گئی ہے ۔

پرتھ اسٹیڈیم میں پاکستانی شائقین کیلئے ’پاکستان بے‘ نامی 2 مخصوص پاکستان اسٹینڈز تعمیر کیے گئے ہیں۔

یہ پاکستانی اسٹینڈز ڈریسنگ روم کے باہر تعمیر کیے گئے ہیں اور انہیں الکوحل فری زون قرار دیا گیا ہے۔

یہاں آنے والے شائقین کو میچ دیکھنے کے دوران چائے، حلال فوڈ اور دیسی کھانے دیے جائیں گے۔

آسٹریلیا کی کرکٹ انتطامیہ نے میچ کے پہلے روز پاکستانی شائقین کے لیے خصوصی واک کا بھی اہتمام کیا ہے۔

واک میں شریک ہونے والے پہلے مشہور سلانی ایونیو سے پرتھ اسٹیڈیم پہنچیں گے۔ فاسٹ باولر حسن علی اور نوجوان کرکٹر صائم ایوب کی جانب سے پاکستانی فینز سے اس واک میں شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔

ٹکٹ خریدنے کے خواہشمند افراد میچ کی تمام ٹکٹیں http://ticketmaster.com.au/ سے بُک کرواسکتے ہیں۔

میچ کے ٹکٹ کی قیمت 30 ڈالر ہے جبکہ ’پاکستان بے‘ کی ٹکٹیں رعایتی نرخوں پر دی جائیں گی۔

چار سال سے کم عمر بچوں کا اسٹیڈیم میں داخلہ مفت ہوگا جبکہ چار سے 15 سال تک کے بچوں کے لیے ٹکٹ کی قیمت 10 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیمیں بینو قادر ٹرافی کے لیے 14 دسمبر سے پرتھ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

Australia

cricket fans

Pakistan vs Australia

lifestyle

Pakistani Fans

Perth Stadium

Pakistan Bay