Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رُخ خان نے گانے کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے ’ڈنکی‘ کا مطلب سمجھا دیا

اہلیہ گوری خان کی پروڈکشن میں فلم 21 دسمبر کو ریلیز کی جارہی ہے
شائع 11 دسمبر 2023 01:06pm

بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی فلم ’ڈنکی‘ کے نئے گانے کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شاہ رُخ خان نے فلم کے گانے ’او ماہی‘ کا پرومو شیئر کیا ہے۔

گانے کے ویڈیو پرومو میں بالی ووڈ سُپر اسٹار کو صحرا میں دیکھا جاسکتا ہے، اداکار کے مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو پرومو کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شاہ رُخ خان نے پوسٹ میں گانے کا ٹیزر شیئر کرنے کے علاو مداحوں کو ’ڈنکی‘ کا مطلب بھی سمجھایا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’سب پوچھتے ہیں اس لیے بتا رہا ہوں، ڈنکی کا مطلب ہوتا ہے اپنوں سے دور رہنا، اور جب آپ ان کے ساتھ ہوتے ہیں تو آپ کو لگتا ہے کہ یہ لمحہ وقت کے اختتام تک جاری رہنا چاہئے‘۔

اداکار نے پوسٹ میں مزید کہا کہ ’آج افق پر سورج غروب ہونے سے پہلے اپنے پیاروں کی محبت کو محسوس کریں‘۔

بالی ووڈ اسٹار کی یہ فلم محبت اور دوستی کی کہانی پر مبنی ہوگی، دیکھنے والے اس فلم میں کامیڈی سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔

فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنوں، بومن ایرانی، وکی کوشل، وکرم کوچھر اور انیل گروور جلوہ گر ہوں گے۔

راج کمار ہیرانی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کو شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم 21 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

رواں سال ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ جیسی ہٹ فلموں کی ریلیز کے بعد شاہ رخ خان کی یہ تیسری فلم ہوگی۔

Bollywood actor

Shahrukh Khan

entertainment

lifestyle

شخصیات

new song

X Twitter

DUNKI MOVIE

indian film Actor

King Khan

teaser

BOLLYWOOD STAR

Promo