Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
01 Rajab 1446  

ہمیں صاف و شفاف انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے، خالد مقبول

کچھ وجوہات سے لگ رہا ہے 15 سال کا لوٹا ہوا پیسہ استعمال ہو رہا ہے، رہنما ایم کیو ایم
شائع 11 دسمبر 2023 11:51am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کنوینئر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمیں صاف و شفاف عام انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 2018 انتخابات کے نتائج کس طرح مرتب ہوئے سب کے سامنے ہے، آج جلد انتخابات کی ضرورت کراچی کو ہے، لہذٰا ہم جلد صاف و شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انصاف ہوتا ہوا نظر آنا ضروری ہے جو نظر نہیں آ رہا جب کہ صاف الیکشن بھی نہیں آرہے، ہم انتخابات سے قبل آئینی اور قانونی راستے اپنائیں گے، کچھ وجوہات سے لگ رہا ہے 15 سال کا لوٹا ہوا پیسہ استعمال ہو رہا ہے۔

karachi

MQM Pakistan

khalid maqbood siddiqui

Election 2024