Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

’رومانوی تعلقات کی حفاظت کرنی چاہئیے‘ ہانیہ عامر نے عاصم اظہر سے بریک اپ پر اور کیا کہا؟

'جب کچھ بُرا ہونا ہوتا ہے تو اس وقت کوئی کچھ نہیں کرسکتا'
شائع 11 دسمبر 2023 11:37am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

ہانیہ عامر نے پاکستانی گلوکارعاصم اظہر سے تعلق ٹوٹنے کے حوالے سے کُھل کربات کی ہے۔

ہانیہ نے احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے عاصم سے بریک اپ کے بعد سوشل میڈیا ٹرولنگ سے متعلق گفتگو کی۔

میزبان کی جانب سے عاصم اظہر سے دوستی اور تعلق ٹوٹنے سے متعلق سوال پر ہانیہ عامر نے کہا کہ ’میں نے اُن دنوں میں بھی بھرپور لطف اٹھایا، مجھے تعلق ٹوٹنے پر بالکل بھی افسوس نہیں ہے‘۔

اداکارہ نے اسی حوالے سے مزید کہا کہ ’جب کچھ بُرا ہونا ہوتا ہے تو اس وقت کوئی کچھ نہیں کرسکتا‘ ،مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے’۔

ماضی کی غلطیوں سے متعلق ہانیہ عامر نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ اب میں نے سیکھ لیا ہے کہ کیا دکھانا ہے اور کیا چھپانا ہے۔ اب میں وہی کرتی ہوں جو مجھے صحیح لگتا ہے‘۔

سوشل میڈیا پوسٹنگ سے متعلق انہوں نے کہا کہ ’بہت سی چیزیں میرے لیے بالکل نارمل ہیں۔ لہذا میں ان کے بارے میں پوسٹ کرتی ہوں‘۔

ہانیہ عامر نے مزید کہا کہ ’میں نے سیکھا ہے کہ رومانوی تعلقات کی حفاظت کی جانی چاہئے کیونکہ وہ بہت نازک ہوتے ہیں‘۔

سوشل میڈیا ٹرولز پر ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پوسٹ پر منفی تبصرے بالکل نہیں پڑھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف اپنے دوستوں اور مداحوں کی طرف سے آںے والے محبت بھرے تبصروں پر توجہ دیتی ہیں۔

واضح رہے کہ رہے کہ 2019 میں یہ خبریں گرم تھیں کہ ایک دوسرے کے انتہائی قریبی دوست عاصم اور ہانیہ ڈیٹ کررہے ہیں اور جلد شادی کرلیں گے تاہم 2020 میں ان خبروں نے دم توڑ دیا جب دونون نے اچانک تعلق ختم کیا۔

دونوں کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان نجی تعلقات نہیں تھے بلکہ ہم صرف اچھے دوست ہیں۔

کچھ عرصے بعد عاصم اظہراوراداکارہ میرب کی منگنی کی خبر سامنے آئی تھی۔

Interview

Hania Aamir

Asim Azhar

lifestyle

podcast

Relationship

breakup

Social media trolling