Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

توشہ خانہ کیس: لطیف کھوسہ کو عدالت میں داخلے کی اجازت نہ مل سکی، سماعت کل تک ملتوی

پچاس سالہ وکالت کے دور میں ایسا نہیں دیکھا جو رویہ اب ہے، لطیف کھوسہ
اپ ڈیٹ 11 دسمبر 2023 01:49pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔

سابق چیرمین پی ٹی آئی کے وکیلء بابر اعوان، ایڈووکیٹ عمیر نیازی اور عمران خان اہلیہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہیں۔

نیب پراسیکیوٹر اور تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ جب کہ جیل انتظامیہ نے لطیف کھوسہ کی گاڑی اڈیالہ جیل کے اندر جانے سے روک دیا، عمران خان کے وکیل توشہ خانہ کیس میں پیش ہونے کیلئے پہنچے تھے۔

اس موقع پر لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پچاس سالہ وکالت کے دور میں ایسا نہیں دیکھا جو رویہ اب ہے، اگرمیری گاڑی اندر نہیں جائے گی تو میں بھی واپس چلا جاؤں گا، ان کی انا کی تسکین کے لئے بیماری کی حالت میں آیا ہوں، مجھے اسلام آباد ہائیکورٹ بھی پیش ہونا ہے۔

بعد ازاں عمران خان کے وکیل کی عدم پیشی کے باعث احتساب عدالت نے توشہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

اس ضمن میں عمران خان کے وکیل عمیر نیازی کا کہنا تھا کہ وکلاء صفائی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، لطیف کھوسہ انتظار کرتے کرتے واپس چلے گئے۔

واضح رہے کہ عدالت نے آج فریقین سے دلائل طلب کر رکھے تھے جب کہ نیب نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی تین اور شاہ محمود کی دو کیسز میں ضمانتیں منظور

عمران خان کے پی میں فائدے کیلئے ٹی ٹی پی کی ہمدردی حاصل کرنا چاہتے ہیں، مرتضیٰ سولنگی

دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت نے اسلام آباد میں احتجاج کے تناظر میں درج کیے گئے تین مقدمات میں عمران خان کی ضمانتیں منطور کی ہیں۔

accountability court

اسلام آباد

imran khan

tosha khana case

Tosha Khana Criminal Proceedings Case