Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یمنیٰ زیدی سے شادی کی قیاس آرائیوں پر احمد علی اکبر کا جواب

ڈرامہ سیریلز 'یہ رہا دل' اور 'پری زاد' میں دونوں کی کیمسٹری نے انہیں ناظرین کی پسندیدہ جوڑی بنایا
شائع 11 دسمبر 2023 09:36am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

احمد علی اکبر اوریمنیٰ زیدی دونوں کا شمار ہی شوبزانڈسٹری کے سب سے زیادہ پسند کیے جابے والے اداکاروں میں ہوتا ہے۔

ڈرامہ سیریلز ’یہ رہا دل‘ اور ’پری زاد‘ میں ان کی کیمسٹری نے انہیں ناظرین کی ایسی پسندیدہ جوڑی بنایا کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی انہیں ایک ساتھ دیکھنے کے خواہشمند نظر آنے لگے۔

اسی لیے ان کی آن اسکرین کیمسٹری کے علاوہ حقیقی زندگی میں بھی دوستی نے ممکنہ ’آف اسکرین رومانس‘ کی افواہوں کو بھی جنم دیا۔

حال ہی میں احمد علی اکبر نے ایک ٹاک شو میں شرکت کے دوران ان افواہوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں کئی لوگوں کی طرف سے مبارکباد کے فون موصول ہوئے جنہیں ان کی اور یمنیٰ کی متوقع شادی کا یقین تھا۔

تاہم اداکار نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یمنیٰ کی مبینہ شادی کی خبریں مکمل طور پرجھوٹی ہیں۔ اس سے ان مداحوں کی امیدوں پر پانی پھرگیا جو حقیقی زندگی میں بھی اپنے پسندیدہ جوڑے کو شادی کے بندھن میں بندھا دیکھنے کے خواہشمند تھے۔

شو میں میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے احمد علی اکبر نے کہا کہ یمنیٰ زیدی کے ساتھ شادی کی افواہیں پھیلنے پرانہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

احمد علی اکبر کی وضاحت نے ان کے اور یمنیٰ زیدی کے درمیان تعلق کی افواہوں کو توختم کردیا تاہم مداح اس انٹرویو کے بعد دلچسپ قیاس آرائیاں کرتے نظر آرہے ہیں۔

Interview

fake News

lifestyle

Yumna zaidi

Ahmed ali akbar

Wedding Rumors

Night Show