پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن سے انتخابات میں تاخیر کی درخواستیں مسترد کرنے کا مطابہ
پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے عام انتخابات 2024 میں تاخیر کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد کرنے کا مطالبہ کردیا۔
پیپلز پارٹی کے چاروں صوبوں کے پارٹی رہنماؤں پر مشتمل وفد نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے الیکشن کمیشن میں ملاقات کی۔
ملاقات میں پی پی وفد نے عام انتخابات انتخابات، انتظامی امور اور نگراں حکومت سے متعلق الیکشن کمیشن کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تاج حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی صورت الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتی، الیکشن کمیشن نے یقین دلایا تاخیر نہیں ہوگی، حلقہ بندیوں سے متعلق ڈیٹا کمیشن کےسامنے رکھ کر کہا الیکشن میں تاخیر کی درخواستیں مسترد کی جائیں۔
اس موقع پر ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کمیشن سے مثبت میٹنگ ہوئی، ہم نے چاروں صوبوں کے حوالے سے شکایت سامنے رکھیں، الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کے لیے پوری طرح تیار ہے، جب کہ پی پی بھی الیکشن کے حوالے سے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا پر زیر گردش انتخابی شیڈول جعلی قرار دے دیا
سابق وزیر سعید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سندھ میں نگراں دورمیں تھانوں کے ہیڈ محرر تک کے تبادلے ہوئے، صوبے میں کوئی افسر نہیں چھوڑا گیا جو پی پی دور کا ہو، سارے اعتراضات مسترد ہوئے سوائے ایم کیوایم کے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی پی کے خلاف ہر بار روایتی الائنس بنتا اور یہ لوگ ذلیل و خوار ہوتے، ایم کیو ایم ملک کی سیاست کا مردہ گھوڑا ہے، پی پی مخالف جماعتوں کو پتا ہے ان کا برا حشر ہونے والا ہے، کوئی کہے سندھ کی نگراں حکومت پیپلز پارٹی کے کہنے پر چل رہی تو یہ مذاق ہوگا۔
Comments are closed on this story.