Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

پی ایس ایل سیزن 9 پاکستان میں ہی ہوگا، ذرائع

افتتاحی تقریب اور فائنل کہاں ہوگا؟
اپ ڈیٹ 10 دسمبر 2023 11:45pm

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے بجائے پاکستان میں ہی ہوگا۔

ذرائع کے مطابق افتتاحی تقریب لاہور میں اور فائنل کراچی میں ہونے کا امکان ہے۔

میگا ایونٹ کے لیے چار وینیوز کو فائنل کیا گیا ہے جن میں لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان شامل ہیں۔

پی ایس ایل 9 میں بھی پشاور کے وینیوز کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

پی ایس ایل 9 کا آغاز 18 فروری سے متوقع ہے۔

Final

psl 9

Venue