Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

کامران اکمل نے بھی کوچنگ کے میدان میں قدم رکھ دیا

پی سی بی کے زیر اہتمام لیول ون کوچنگ کورس ہوگا جس میں کامران اکمل سمیت 27 شرکاء حصہ لیں گے۔
شائع 10 دسمبر 2023 10:27pm

قومی سلیکشن کمیٹی کے کنسلٹنٹ، وکٹ کیپر اور بیٹسمین کامران اکمل نے بھی کوچنگ کے میدان میں قدم رکھ دیا۔

پی سی بی کے زیر اہتمام 11 سے 14 دسمبر تک بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں لیول ون کوچنگ کورس ہوگا جس میں کامران اکمل سمیت 27 شرکاء حصہ لیں گے۔

اس کورس کا مقصد افراد کو کوچنگ کی ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا۔

چار روزہ پروگرام میں کمیونیکیشن، کوچنگ فلاسفی اور منصوبہ بندی جیسے اہم پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا اور ٹیوٹرز عمران عباس، راحت عباس، اور تیمور اعظم، بلوچستان کے لیول ون ٹیوٹرز امان اللہ دیپال اور حسین کھوسہ کے ساتھ اس کورس کو چلائیں گے۔

شرکاء کورس کے بعد اسائنمنٹس حاصل کریں گے اور ان کی کامیاب تکمیل کے ساتھ لیول ون کوچنگ سرٹیفکیٹ حاصل کریں گے۔

Kamran Akmal

Coaching