Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ملک میں اگلی حکومت لاڈلے اور سپر لاڈلے کی نہیں ہو گی‘

پی پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی نے کشمیر بھارت کے حوالے کیا، سراج الحق
اپ ڈیٹ 10 دسمبر 2023 09:28pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملکی سیاست پر دو خاندانوں کی اجارہ داری ہے، اگلی حکومت ملک میں لاڈلے اور سپر لاڈلے کی نہیں، عوام کی ہو گی۔

پشاور جماعت اسلامی کے سوشل میڈیا ورکرز کنونشن سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں 19 کروڑ عوام موبائل کا استعمال کررہے ہیں، ذاتی اور خاندانی تشہیر کے بجائے سوشل میڈیا روشن پاکستان کے لئے استعمال کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست پر دو خاندانوں کی اجارہ داری ہے، دو خاندانوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا ہے ، سوشل میڈیا نے ان دو خاندانوں کو بے نقاب کردیا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ ان خاندانوں کی سیاست عوام کے لئے زہر ہے، قومی اسمبلی میں غریب عوام کے لئے قانون سازی کبھی نہیں ہوئی ہے۔

بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ بلاول بھٹو کہہ رہا ہے کہ مجھے وزیراعظم بناو میں ترقی دوں گا، اللہ سندھ جیسی ترقی سے ہمیں بچائے، بلاول اب تک سندھ کو ٹھیک نہیں کرسکے۔

مسلم لیگ ن کے قائد کو آڑہے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ عوام کی خاطر چار سال لندن میں گزارے ہیں حالانکہ عوام آپ کی وجہ سے لندن جانے پر مجبور ہیں، اب اشتہارات سے عوام کو متاثر نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں :

کہا گیا کے پی میں کسی اور کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ ہوچکا، بلاول بھٹو

باجوڑ جلسے پر انور زیب گرفتار، شیر افضل سمیت 25 پر مقدمہ

’ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی سماعت براہ راست نشر کی جائے‘

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ نواز اور پاکستان تحریک انصاف نے غزہ کے مسلمانوں کی بات نہیں کی جبکہ ان تین جماعتوں نے کشمیر بھارت کے حوالے کیا ، اب وقت آگیا ہے کہ ووٹ کا صیحح استعمال کیا جائے، 8 فروری یوم الحساب ہوگا۔

دوسری طرف جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے فلسطینیوں کی حمایت میں وائٹ کوٹ مارچ کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل کو امریکا اور برطانیہ کی پشت پناہی حاصل ہے۔

انھوں نے کہا کہ جس طرح امریکی عوام نے ووٹ کے لیے جنگ بندی کا مطالبہ کیا، پاکستانی عوام بھی حکمرانوں سے ایسا ہی مطالبہ کریں۔

Siraj Ul Haq

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election Schedule 2024