Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالی ووڈ ایکشن ہیرو کی سالگرہ پر لی گئی مکمل برہنہ تصاویر وائرل

ودیوت جموال کی مکمل عریاں تصاویر کس نے کھینچی؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
شائع 10 دسمبر 2023 06:54pm

بالی ووڈ ایکشن ہیرو ودیوت جموال آج 10 دسمبر کو اپنی 43 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

گزشتہ 14 سالوں کی طرح اس بار بھی انہوں نے اپنی سالگرہ پر شہری زندگی سے وقفہ لیا اور کچھ دن سکون سے گزارنے کے لیے پہاڑوں کا رخ کیا۔

انہوں نے ”تنہائی“ میں گزارے گئے اپنے ان لمحات کے دوران اپنی مکمل طور پر برہنہ تصاویر جاری کردیں۔

تصاویر میں ودیوت جموال کو مکمل بے لباس حالت میں جنگل میں کھانا پکاتے، پانی میں یوگا کرتے اور تصویر کیلئے پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے اپنی ان عریاں تصاویر کے ساتھ ایک طویل نوٹ بھی جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا، ’ہمالیہ کے پہاڑی سلسلوں میں میری واپسی - ”روحانیت کے ٹھکانے“ تک کا یہ سفر 14 سال پہلے شروع ہوا تھا۔‘

ودیوت جموال نے بتایا کہ گزشتہ 14 سالوں سے 7 سے 10 دن تنہا گزارنا ان کی زندگی کا ایک لازمی حصہ بن گیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہر سال عیش و عشرت کی زندگی چھوڑ کربیابان میں انہیں خود کو تلاش کرنے کی اہمیت کو سمجھنے میں لطف آتا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں اپنے کمفرٹ زون سے باہر سب سے زیادہ آرام دہ محسوس کرتا ہوں۔

ودیوت جموال نے مزید لکھا کہ اب میں اپنے اگلے باب کے لیے تیار اور پرجوش ہوں، فلم ”کریک“ 23 فروری 2024 کو تھیٹروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔

انہوں نے تصاویر کیلئے ایک مقامی چرواہے موہر سنگھ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ ودیوت جموال نے 2012 میں جان ابراہم کی فلم ”فورس“ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ اس سال وہ ”آئی بی 71“ کا حصہ تھے۔ اس کے بعد وہ ”کریک“ میں نظر آئیں گے جو 23 فروری 2024 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Vidyut Jammwal

Naked Pictures

Nude Photoshoot