Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انڈر 19ایشیا کپ : پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دیدی

اذان اویس کی ناقابل شکست 105 رنز کی اننگ
شائع 10 دسمبر 2023 06:25pm

اذان اویس کے ناقابل شکست 105 رنز کی بدولت پاکستان نے اتوار کو ”ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ“ میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی۔

بھارت کے خلاف اپنے میچ میں پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز کا ہدف 47 اوورز میں حاصل کیا۔

سعد بیگ 51 گیندوں پر 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور پاکستان کو حریفوں کو شکست دینے میں مدد کی۔ اوپننگ بلے باز شاہ زیب خان نے 88 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔

اس سے قبل، انڈیا انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے۔ محمد ذیشان نے 10 اوورز میں 46 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔

ایک روز قبل ہیڈ کوچ محمد یوسف نے گرین شرٹس کو مشورہ دیا تھا کہ وہ دبئی میں بھارت کے خلاف میچ کو معمول کے کھیل کے طور پر لیں۔

پاکستان انڈر 19 اور انڈیا انڈر 19 کے درمیان آخری میٹنگ میں قاسم اکرم کی قیادت میں ٹیم نے 2021 میں آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ نمبر 2 میں دو وکٹوں سے سنسنی خیز مقابلے جیتے۔

محمد شہزاد 238 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 81 رنز بنانے پر اس مقابلے کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Pakistan vs India

Under 19 Asia Cup