Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اذان کے دوران یشما گل کی حرکت نے لوگوں کو شدید غصہ دلا دیا، ’شیطان بھی کنفیوز ہوگیا‘

یشما گل پہلی پاکستانی خاتون نہیں ہیں جنہوں نے اس طرح کی حرکت کی ہو۔
شائع 10 دسمبر 2023 05:47pm

کسی نہ کسی وجہ سے مسلسل خبروں میں رہنے والی پاکستان کی معروف اداکارہ یشما گل نے ایک بار پھر اپنی حرکت سے لوگوں کو غصہ دلا دیا ہے۔

یشما گل اپنی ایک ویڈیو کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں، جس میں انہوں نے اذان کے احترام کا ایک طریقہ بتایا ہے۔

وائرل ویڈیو میں یشما کو سر پر ایک شاپر پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو بنانے والے نے جب ان سے پوچھا کہ وہ اس طرح کیوں بیٹھی ہیں تو وہ منہ چھپاتے ہوئے جواب دیتی ہیں کہ ’اذان ہو رہی ہے اور کچھ تھا نہیں‘۔

بعد میں اپنی اس ویڈیو کو یشما نے انسٹاگرام اسٹوری پر شئیر کیا اور ساتھ میں کیپشن دیا، ’جب اذان کے دوران آپ کے پاس دوپٹہ نہ ہوتو یہ ہیک (طریقہ) آزمائیں‘۔

اپنی طرف سے تو یشما نے اذان کے دوران سر ڈھانپ کر احترام کا مظاہرہ کیا، لیکن نیٹیزنز کو ان کا یہ طریقہ بالکل نہ بھایا۔

ایک صارف نے لکھا کہ اسلام میں صرف اذان کیلئے سر ڈھانپنے کا حکم نہیں بلکہ ہر وقت ایسے ہی رہنا چاہئیے، انہوں نے لکھا کہ ’پتا نہیں ہم دین کا مزاق کیوں بناتے ہیں‘۔

ایک اور صارف نے لکھا، ’شیطان بھی کنفیوز ہوگیا ہے‘۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ اذان کا احترام کر رہی ہیں تو اذان سن کر جواب بھی دے دیں، موبائل میں مصروف ہیں۔

یشما گل پہلی پاکستانی خاتون نہیں ہیں جنہوں نے اس طرح کی حرکت کی ہو۔

اگر آپ مڈل کلاس یا لوئر مڈل کلاس گھروں میں دیکھیں تو خواتین اذان کے وقت قریب میں ڈوپٹہ نہ ملنے پر اخبار، پلاسٹک، بچوں کے نیکر سمیت جو ہاتھ لگے اس سے سر ڈھانپ لیتی ہیں۔

یشما گل کی بات کریں تو وہ بولڈ، خوبصورت، رائے رکھنے والی اور باصلاحیت خاتون ہیں اور ایک ایسی اسٹار ہیں جو اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ ہمیشہ ایک بہترین رشتہ رکھتی ہیں۔

ماضی کے مقابلے یشما گل کی زندگی میں کافی تبدیلی آئی ہے۔

انہوں نے کھل کر بتایا ہے کہ وہ کیسے ملحد تھیں اور بعد میں اسلام کی طرف واپس آئیں، عمرہ کرنے گئیں اور اپنے عقیدے پر بہت کام کیا ہے۔

Viral Video

Yashma Gill

Azaan