Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشعال ملک کا شوہر یاسین ملک کو بھارتی جیل میں زہر دیے جانے پر تشویش کا اظہار

یاسین ملک کا آدھا جسم مفلوج ہو گیا، معاون خصوصی برائے انسانی حقوق
شائع 10 دسمبر 2023 04:50pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے اپنے شوہر یاسین ملک کو بھارتی جیل میں زہر دیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ہفتہ کو نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی جیل میں زہر دیے جانے کے بعد یاسین ملک کا آدھا جسم مفلوج ہو گیا جبکہ یاسین ملک کے وکیل کو ان سے ملاقات میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ 15 اگست 2019 سے کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم بڑھ گیا ہے۔

کشمیری رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ میں کشمیر کی آزادی پر بات ہونی چاہیے۔

مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیر میں لوگوں کی نسل کشی کررہا ہے، اقوام متحدہ کشمیر کا مسئلہ حل کرے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیت غیرمحفوظ ہیں، کشمیر اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

بھارت میں بی جے پی کی پے درپے کامیابیوں سے ووٹنگ مشینوں پر سوالات اٹھ گئے

مقبوضہ کشمیر میں آپریشن کے دوران کرنل، میجر سمیت 3 بھارتی افسر ہلاک

غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ غزہ پر مظالم کے مذمت کرتے ہیں، اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

Indian occupied Kashmir

Indian Army

Palestinian Israeli Conflict