Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی بڑی کامیابی، بین الاقوامی ایوارڈز میں جھنڈے گاڑ دیے

پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے ایک گولڈ اور 7 میرٹ ایوارڈز جیتے۔
شائع 10 دسمبر 2023 04:48pm

پاکستانی آئی ٹی فرمز نے ”ایشیا پیسیفک انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی الائنس ایوارڈز 2023“ (اپیکٹا 2023) میں آٹھ ایوارڈز جیت لیے۔

پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے ایک گولڈ اور 7 میرٹ ایوارڈز جیتے۔

اپیکٹا ایوارڈز 2023 میں پاکستان کی سب سے بڑی کامیابی سپر ویمن کیٹیگری میں گولڈ ایوارڈ جیتنا تھا۔

سپر ویمن کیٹیگری میں گولڈ ایوارڈ سپر ویمن پاکستان نے حاصل کیا۔

نسٹ کے ڈرما ویژن، فاسٹ یونیورسٹی کے ایس ایس جی سی آٹو میٹڈ ریڈر نے میرٹ ایوارڈ حاصل کیا۔

ایشیا پیسیفک آئی سی ٹی الائنس آئی سی ٹی کمیونٹیز کی ایک آرگنائزیشن ہے، جس کا مقصد خطے میں ٹیکنالوجی کی جدت کو فروغ دینا ہے۔

ایشیا پیسیفک آئی سی ٹی الائنس میں چین ، جاپان، سنگاپور، سری لنکا اورآسٹریلیا سمیت 16بڑے ممالک شامل ہیں۔

APICTA Awards 2023

Pakistani IT Firms