Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی ایکسپریس ٹرین کی پاور وین میں آگ لگ گئی

ٹرین کراچی سےلاہور جارہی تھی
شائع 10 دسمبر 2023 02:46pm
فوٹو: آج نیوز۔ اسکرین گریپ
فوٹو: آج نیوز۔ اسکرین گریپ

کراچی ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی، ٹرین کراچی سے لاہور جارہی تھی۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کراچی ایکسریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی، آگ کاہنہ ریلوے اسٹیشن کے قریب لگی، جس پر فوری کارروائی کی گئی اور جانی و مالی نقصان سے بچ گئے۔

حکام نے بتایا کہ آگ کی اطلاع ملتے ہی ٹرین ڈرائیور نے باقی بوگیوں کو فوری طور پر پاور وین سے الگ کردیا۔

حکام کے مطابق آگ لگنے کی کوئی وجوہات سامنے نہیں آسکیں، تاہم تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Train Accident

Train

Train Accidents