Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

استحکام پارٹی پنجاب اسمبلی کے 44 حلقوں پر ن لیگ سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کی خواہش مند

فہرست آج مسلم لیگ ن کی قائم کردہ کمیٹی کے حوالے کردی جائے گی
شائع 10 دسمبر 2023 02:17pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

استحکام پاکستان (پارٹی آئی پی پی) کی قیادت نے مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی فہرست تیار کرلی ہے، اور ذرائع کہنا ہے کہ آئی پی پی پنجاب اسمبلی کے 44 حلقوں میں ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خواہشمند ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی نے مسلم لیگ ن کے ساتھ عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے حلقوں کے امیدواروں کی فہرست مرتب کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی پی پی قیادت اور پارٹی رہنماوں نے مشاورت سے فہرست مرتب کی ہے، جو آج رات تک ن لیگ کو دے دی جائے گی۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ فہرست میں قومی اسمبلی کے 19 حلقے پنجاب سے اور ایک کراچی سے ہے، جب کہ آئی پی پی پنجاب اسمبلی کے 44 حلقوں میں ن لیگ سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کی خواہش مند ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن قومی اسمبلی کے جن حلقوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے معذرت کرے گی ان حلقوں میں صوبائی سیٹ پر ایڈ جسٹمنٹ کا مطالبہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: استحکام پاکستان پارٹی کا کسی بھی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ

ذرائع نے بتایا کہ استحکام پاکستان پارٹی کے گزشتہ روز اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے کی توثیق کر دی گئی تھی، آئی پی پی سیٹ ایڈجسٹمنٹ حصہ بمطابق جثہ چاہتی ہے۔

PMLN

Istehkam i Pakistan Party (IPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)

Election 2024