Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خضدار کے بعد ملتان اور لاہور میں بھی دھماکے، بچہ جاں بحق، متعدد افراد زخمی

لاش اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا،ریسکیو حکام
اپ ڈیٹ 10 دسمبر 2023 02:51pm
فوٹو: آج نیوز
فوٹو: آج نیوز

توکل ٹاؤن کائیاں پورروڈ پر کباڑی کی دکان میں دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ملتان کے علاقے توکل ٹاؤن کائیاں پورروڈ پر واقع کباڑی کی دکان میں دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،زخمیوں کو طبی امداد دے کر نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں احمد علی نامی بچہ جاں بحق جب کہ زخمیوں میں محمد علی، محمد عارف اور ایک بچی ماہ نور شامل ہیں۔

دوسری جانب لاہور کے علاقے مغل پورہ کی آٹو مارکیٹ کے قریب زوردار دھماکا ہوا، جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس کے مطابق گٹر میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکا ہوا، گیس دھماکے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

lahore police

multan police