Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد چوہدری کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سابق وفاقی وزیر کو بکتر بند گاڑی میں جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا
اپ ڈیٹ 10 دسمبر 2023 02:07pm
فوٹو:اسکرین گریپ
فوٹو:اسکرین گریپ

فراڈ کیس میں زیرحراست سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو مقامی عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا اور انہیں کل دوبارہ کچہری میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

فراڈ کیس میں گرفتار سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کو راولپنڈی کچہری پہنچایا گیا، انہیں بکتر بند گاڑی میں جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا، اور ڈیوٹی جج غلام مصطفٰی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

اینٹی کرپشن حکام نے ڈیوٹی جج سے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ اینٹی کرپشن نے استدعا کی کہ فواد چوہدری سے 35 لاکھ روپے برآمد کرنے ہیں 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

مقامی عدالت نے اینٹی کرپشن کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فواد چوہدری کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا اور انہیں کل دوبارہ کچہری میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

گزشتہ روز فواد چوہدری کا اسلام آباد سے ایک دن کا راہداری ریمانڈ لیا گیا تھا۔

pti

Fawad Chaudhary