کراچی میں سردی کی شدت بڑھنے لگی، آئندہ دس روز کی پیش گوئی
پندرہ دسمبر سے سرد ہوائیں شہر کا رخ کر لیں گی
محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں شام کے اوقات میں سرد ہوائیں بڑھنے کا امکان ہے، اس وقت موسم سرد اورٹھنڈی ہواؤں کا راج برقرار ہے۔
اتوار کی صبح درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، شمال مشرق سے ہوائیں 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے حکام کے آئندہ دس روز کے دوران کراچی میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ پندرہ دسمبر سے سرد ہوائیں کراچی کا رخ کریں گے اور موسم مزید تھنڈا ہو جائے گا۔
karachi
Winter Season
مقبول ترین
Comments are closed on this story.