Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

اسمبلی توڑنے کا فیصلہ عمران خان کا تھا جو غلط تھا، پرویز خٹک

اسمبلی توڑنا پی ٹی آئی کے لئے تباہی ثابت ہوئی، سابق وزیردفاع
شائع 10 دسمبر 2023 11:58am
سابق وزیراعلیٰ اور سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک۔ فوٹو — فائل
سابق وزیراعلیٰ اور سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک۔ فوٹو — فائل

سابق وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اسمبلی توڑنے کا فیصلہ عمران خان کا تھا جو غلط تھا، یہ اقدام پی ٹی آئی کے تباہی ثابت ہوا۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی پی کے سربراہ اور سابق وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ 2023 کا سال ملک کے لئے نقصان دہ رہا، پاکستان میں افراتفری کےباعث سرمایہ کاری نہیں ہوئی، امید ہے اگلا برس سیاسی طور پر بہترین سال ثابت ہوگا۔

پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ سیاستدان آپس میں جو مرضی کریں لیکن ملک کو نہ نقصان پہنچائیں، ان کا آپس میں بیٹھنا ملک کے فائدے میں ہے، 2024 میں انتخابات ہوں گے تمام جماعتوں کی تیاریاں جاری ہیں، حکومت اور سیاسی جماعتیں شفاف انتخابات کی طرف جائیں انتشار نہ پھیلائیں۔

سابق وزیردفاع نے کہا کہ اسمبلی توڑنا غلط فیصلہ تھا، جمہوریت میں اسمبلیاں نہیں توڑی جاتی، اسمبلی توڑنے کا فیصلہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا تھا، جو پی ٹی آئی کے لئے تباہی ثابت ہوئی۔

پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے مجھے اسمبلی توڑنے کا کہا تھا، اور میں اس کے بجائے استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا تھا۔

pti

imran khan

Pervez Khattak

pti chairman

PTIP