Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہداد کوٹ: ڈھائی سالہ بچے پر بجلی چوری کا مقدمہ درج

نامزد شخص کی گرفتاری پر پہنچے تو ملزم کی عمرکا علم ہوا، پولیس
شائع 10 دسمبر 2023 11:33am
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

قمبر شہدادکوٹ میں ڈھائی بچے پر بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اور پولیس کا کہنا ہے کہ نامزد ملزم کی گرفتار پہنچے تو پتہ چلا کہ ملزم کی عمر کیا ہے۔

قمبر شہدادکوٹ میں سیپکو حکام کا انوکھا کارنامہ سامنے آیا جہاں سیپکو کے لائن سپرنٹنڈنٹ کی مدعیت میں ڈھائی سالہ بچے کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اور پولیس اسے گرفتار کرنے بھی پہنچ گئی، تاہم سیپکو حکام اور پولیس مقدمہ درج ہونے بعد پریشان ہوگئی۔

اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ لائن سپرنٹنڈنٹ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر دفعہ 462 ایک کے تحت بھورل نامی ملزم کے خلاف قبو سعید خان تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

حکام نے مؤقف پیش کیا کہ نامزد شخص کی گرفتاری پر پہنچے تو ملزم کی عمر کا علم ہوا، دراصل مقدمے میں نامزد ملزم بھورل بچے کا دادا تھا جو فوت ہوچکا ہے، اور بچے کا نام دادا کے نام پر رکھا گیا تھا، بعد میں معلوم ہوا کہ ملزم بچہ ہے۔

Sindh Police

WAPDA