Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز کے جلسے میں کتنے لوگ تھے

مسلم لیگ ن کے تحت گجرات میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا تھا
شائع 10 دسمبر 2023 09:58am
فوٹو:اسکرین گریپ
فوٹو:اسکرین گریپ

مسلم لیگ ن کے تحت گجرات کے علاقے جلال پور جٹاں میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر معروف صحافی غریدہ فاروقی نے مسلم لیگ ن کے جلالپور جٹاں میں ہونے والے ورکرز کنونشن کی تصویری جھلکیاں پوسٹ کیں اور عوام کی شرکت پر تبصرہ بھی کیا۔

غریدہ فاروقی نے پوسٹ میں لکھا کہ مسلم لیگ ن پر تنقید کی جارہی تھی کہ نوازشریف کی پاکستان واپسی کے موقع پر لاہور میں ہونے والے جلسے کے بعد ن لیگ عوام میں جانے سے کترا رہی ہے، لیکن مریم نواز نے اس کنونشن کے ذریعے بھرپور جواب دے دیا ہے۔

 ن لیگ کے کنونشن میں موجود شرکا کی ایک جھلک
ن لیگ کے کنونشن میں موجود شرکا کی ایک جھلک

صحافی نے لکھا کہ ووٹ کی طاقت کا استعمال سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ زمین پر موجود عوام نے کرنا ہے۔

mariyum nawaz

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)