Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا نے دیور پر الزامات عائد کردیے

’ان سے پوچھیں جو بھابی اور بھتیجیوں کا حق مار رہے ہیں‘
شائع 09 دسمبر 2023 08:44pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے اپنے دیور فیصل چوہدری پر الزامت کی بوچھاڑ کردی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری اپنے پہیغام میں حبا چوہدری نے الزام عائد کیا کہ فیصل چوہدری کے کہنے پر ان کی ملاقات فواد چوہدری سے نہیں کرائی جارہی۔

انہوں نے لکھا، ’آج فواد چوہدری کو عدالت پیش کیا گیا اور پھر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا گیا، کل مجھے اڈیالہ جیل میں فواد سے ملاقات نہیں کروائی گئی‘۔

حبا فواد نے الزام عائد کیا کہ ’یہ سب وکیل فیصل چوہدری کے کہنے پر ہوا‘۔

حبا فواد نے مزید لکھا کہ ’آج بھی مجھے اور میری بیٹیوں کو پیشی سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی گئی‘۔

ان کا کہنا تھا کہی ’یہ سب وکیل فیصل چوہدری کی طرف سے کیا جا رہا ہے‘۔

انہوں نے لکھا، ’ان سے پوچھیں جو بھابی اور بھتیجیوں کا حق مار رہے ہیں‘۔

خیال رہے کہ فیصل چوہدری، فواد چوہدری کے بھائی ہیں اور ان کے مقدمات میں وکالت کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔

Fawad Chaudhary

faisal chaudhry

allegations

Hiba Chaudhry