Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب کا یوریا کھاد کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے وزیراعظم سے رابطے کا فیصلہ

پنجاب میں گندم کی فی من پیداوار کا ہدف یوریا کی کمی سے متاثر ہو سکتا ہے، محسن نقوی
شائع 09 دسمبر 2023 08:11pm

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب میں یوریا کھاد کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں گندم کی کاشت اور یوریا کی دستیابی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹریز، زراعت، آبپاشی، خوراک، اطلاعات، کمشنر لاہور اور محکمہ زراعت کے متعلقہ افسروں نے اجلاس میں شرکت کی، صوبائی وزیر زراعت ایس ایم تنویر اور تمام ڈویژنل کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں گندم کی فی من پیداوار کا ہدف یوریا کی کمی سے متاثر ہو سکتا ہے۔

محسن نقوی نے کمشنرز کو ایپ پر متعلقہ اضلاع میں کھاد کی نقل وحمل کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی جبکہ کھاد کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے تمام ترانتظامی اقدامات اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کھاد بنانے والی کمپنیوں اور ڈیلرز سے بھی رابطہ کیا جائے گا، کمپنیوں اور ڈیلرز کا اجلاس طلب کرلیا، ہم کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ کریں گے، یوریا کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں ایک کروڑ 60 لاکھ ایکڑ اراضی پر گندم کی بوائی کا ٹارگٹ حاصل کیا گیا ہے، ہدف سے زیادہ 6 لاکھ ایکڑ اراضی پر مزید کاشت بھی ہوگی، پنجاب بھر میں گندم کی پیداوار 30 سے 34 من فی ایکڑ متوقع ہے، بروقت بوائی اور ڈی اے پی کے استعمال میں 52 فیصد اضافے سے بہتر پیداوار متوقع ہے جبکہ پنجاب میں تصدیق شدہ بیج کے استعمال میں بھی 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

lahore

Caretaker prime minister

mohsin naqvi

anwar ul haq kakar

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

CARETAKER CM PUNJAB

Caretaker Prime Minister Anwaar ul Haq Kakar

PM KAKAR

PM ANWAR UL HAQ KAKAR

Urea fertilizer