Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب حکومت نے 18 دسمبر کو اسکول بند رکھنے کا اعلان کردیا

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے صبح اور رات کو سڑکیں واش کرنے کی ہدایت کردی
شائع 09 دسمبر 2023 06:33pm

پنجاب حکومت نے 18 دسمبر کو اسکول بند رکھنے کا اعلان کردیا جبکہ انہوں نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صبح اور رات کو سڑکیں واش کرنے کی ہدایت کردی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے روڈ کلین مہم کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 18 دسمبر کو اسکول بند کیے جارہے ہیں، کوشش ہے لاہور میں مٹی کو کم سے کم کیا جائے، جن سڑکوں پر مٹی زیادہ ہے انہیں صاف کیا جائے گا۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ سڑکوں پر اسپرے کا فائدہ اتنا فائدہ نہیں جتنا دھونے کا ہے، لاہور کی 79 سڑکوں اور شاہراہوں کو ڈسٹ فری بنایا جائے گا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے صبح اور رات کو سڑکیں واش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی روانی کے لیے دوپہر اور شام کو سڑکوں کو واش نہ کیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہر کی بہتری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں، لاہور میں مصنوعی بارش کے حوالے سے اقدامات کررہے ہیں۔

اس سے قبل نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا تھا کہ اسموگ ہمیں تنگ کر رہی ہے، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہے، اسموگ کا باعث ایک تو مٹی بنتی ہے اور دوسرا ٹریفک ہے، ٹریفک تو ہم بند نہیں کرسکتے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں چھٹیاں ہم نے پہلے کر دی ہیں، مٹی کو لاہور سے کم کرنا مقصد ہے، جن روڈ پر مٹی زیادہ ہے ان کو ختم کیا جائے گا، 4 ٹیمیں رات کے اوقات میں روڈ کو کلین کریں گی، ہر روز 8 سے 10 روڈز کو صاف کیا جائے گا۔

انہوں نے ییہ بھی کہا تھا کہ علامہ اقبال روڈ پر یو ٹرن ٹیسٹ ناکام رہا، ہم ان روڈ کو سنگنل فری کریں گے جن پر ٹریفک کا مسئلہ نہ ہو، لاہور کی 300 روڈ ز پر آنے والے دنوں میں کام شروع ہو رہا ہے۔

lahore

Schools

mohsin naqvi

CARETAKER CM PUNJAB

roads clean