Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیٹ ایڈجسٹمنٹ: مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی نے باضابطہ کمیٹیاں تشکیل دے دیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر باضابطہ کمیٹیاں...
شائع 09 دسمبر 2023 04:49pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر باضابطہ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق اور رانا ثناء اللہ پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی۔

آئی پی پی کی جانب سے اسحاق خاکوانی کمیٹی کے کنوینئر مقرر جبکہ عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال کو ممبر نامزد کر دیا گیا۔

آئی پی پی کمیٹی نے قومی اسمبلی کی 25 اور صوبائی کی 40 سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کے لیے فہرست مرتب کرلی۔

دونوں جماعتوں کی قائم کردہ کمیٹیزکا آئندہ اجلاس پیرکو ہونے کا امکان ہے۔

کمیٹیز کی ورکنگ کے بعد شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی ایک اور ملاقات میں ایڈجسٹمنٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل شہباز شریف سے جہانگیرترین نے ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی تھی۔

ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی اتفاق کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں

نواز شریف کو چور کہنے والا خود تاریخ کی سب سے بڑی چوریاں کرتا رہا، مریم نواز

ہم نے کہا کارگل پر لڑائی نہیں ہونی چاہئے، وقت ثابت کر رہا ہے ہم صحیح تھے، نواز شریف

ہمارا مطالبہ اقتدار نہیں، قوم کو بتائیں اس ملک میں ڈاکہ کس نے ڈالا، نواز شریف

جس کے بعد گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات پر دوسری ملاقات ہوئی، دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

PMLN

اسلام آباد

Seat adjustment

Istehkam i Pakistan Party (IPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)