Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رابی پیرزادہ نے زندگی کی نئی شاہراہ پر قدم رکھ دیا

رابی نے فالوورز کے ساتھ یہ خوشخبری ایک شعر لکھ کر شیئر کی
شائع 09 دسمبر 2023 03:59pm

** گلوکاری کو خیر باد کہہ کرمذہب کی راہ پر چلنے والی رابی پیرزادہ نے ممکنہ طور پر زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا ہے۔**

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر رابی پیرزادہ نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ کسی شخص کا تھامے گاڑی میں بیٹھی ہیں۔

تصویر کی نوعیت اورپوسٹ کے کیپشن سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ رابی ممکنہ طورپر زندگی کی ایک نئی شاہراہ پر قدم رکھ چکی ہیں۔

رابی پیرزادہ نے تفصیلات بتائے بغیرکیپشن میں ایک شعر لکھا ۔

رابی کی جانب سے تفصیلات نہ بتانے کے باوجود ان کے فالوورز نے ان کا پیغام سمجھتے ہوئے تبصروں میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

رابی پیرازادہ ماضی میں پاکستان کی مقبول گلوکارہ، اداکارہ اور ماڈل رہی ہیں، دینِ اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہنے کے بعد اب وہ فلاحی کاموں میں اپنا وقت صرف کر رہی ہیں۔

Wedding

Marriage

lifestyle

rumors

Viral Pictures

Rabi peerzada

x account